ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نابالغہ کبڈی کھلاڑی سے عصمت دری اور قتل کا مسئلہ راجیہ سبھا میں اٹھا

نابالغہ کبڈی کھلاڑی سے عصمت دری اور قتل کا مسئلہ راجیہ سبھا میں اٹھا

Tue, 19 Jul 2016 19:11:15    S.O. News Service

نئی دہلی،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں 14سالہ ایک نابالغہ کبڈی کھلاڑی سے عصمت دری اورپھر اس کا ظالمانہ قتل کئے جانے کا مسئلہ آج راجیہ سبھا میں اٹھا اور مختلف جماعتوں کے ارکان نے ملزمان کو سخت سزا دینے اور ایسے واقعات کے اعادے کو روکنے کے قانون کو سختی سے نافذ کرنے کی مانگ کی۔کانگریس کی رجنی پاٹل نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کبڈی کی کھلاڑی 14سالہ نابالغہ دسویں کلاس میں پڑھتی تھی اور شام میں سائیکل سے اپنے گھر جا رہی تھی جب اس کے ساتھ یہ حادثہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو حکومت بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کی بات کرتی ہے وہیں دوسری طرف اس طرح کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔پاٹل نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی حصہ اس طرح کے واقعات سے اچھوتا نہیں بچا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک اداکار کے عصمت دری سے متعلق بیان پر بہت ہنگامہ مچا اور خواتین کمیشن نے اداکار کو نوٹس جاری کر دیا لیکن مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں ہوئے اس واقعہ پر خواتین کمیشن اب تک خاموش ہے۔اس واردات کو نسلی رنگ نہیں دینے کی درخواست کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ نربھیا کیس کے وقت قانون بنایا گیا لیکن لوگوں میں قانون کا خوف نہیں ہے۔انہوں نے ملزمان کو سخت سزا دینے اور ایسے واقعات کے اعادے کو روکنے کے لئے قانون کو سختی سے نافذ کرنے کی مانگ کی۔اسی پارٹی کے حسین دلوی نے کہا کہ ایسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں اور حکومت کو ایوان کی ایک کمیٹی بنا کر معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے۔


Share: